ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گڑبڑیوں کی جانچ کے لیے وزیر اعظم نے 500بینکوں میں کرایا اسٹنگ آپریشن 

گڑبڑیوں کی جانچ کے لیے وزیر اعظم نے 500بینکوں میں کرایا اسٹنگ آپریشن 

Tue, 13 Dec 2016 12:42:46    S.O. News Service

نئی دہلی، 12؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے بینکوں میں چل رہی گڑبڑیوں کو جانچنے کے لیے ملک کے بینکوں کی تقریبا 500شاخوں کا اسٹنگ کروایا ہے۔ذرائع کے مطابق ،وزارت خزانہ میں اسٹنگ آپریشن کی تقریبا 400سی ڈی پہنچ بھی چکی ہیں،ان بینکوں میں نجی اور سرکاری دونوں بینک کی شاخیں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ، سی ڈی میں بینک افسران، پولیس، دلال اور جعل سازوں کی ملی بھگت سے نوٹ تبدیل کئے جانے کے ثبوت بھی ملے ہیں۔سی ڈی میں صاف پتہ چل رہا ہے کہ بینکوں میں پولیس، دلال اور بااثر لوگوں کی ملی بھگت سے کس طرح پرانے نوٹ تبدیل کئے جا رہے ہیں۔بینکوں میں ہوئی گڑبڑی کی تحقیقات جاری ہے،نقدی بحران میں تھوڑی بہتری آنے کے بعد بدعنوان افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ذرائع کے مطابق ، کارروائی فی الحال فروری یا مارچ تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے تاکہ کام کاج پرابھی کوئی اثر نہ پڑے۔ریونیو انٹیلی جنس کے ذرائع کے مطابق ،اگر بینکوں کارول صحیح رہتا، تو نوٹ بند ی کے بعد سے لوگوں کو اتنی دقت نہیں ہوتی۔غورطلب ہے کہ بلیک منی پر لگام لگانے کے لیے حکومت کے نوٹ بند ی کے فیصلے کے بعد بینک ملازمین بھی بلیک منی کو سفید کرنے کے گورکھ دھندے میں شامل ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے بینک ملازمین کے خلاف کارروائی بھی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں دہلی کے تیس ہزاری کورٹ نے ایکسس بینک کے منیجر ونیت گپتا اور شوبھت سنہا کو 7 دن کی ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ۔ ان دونوں منیجروں کو یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ میں بلیک منی کو سفید کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، دونوں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔اس سے پہلے پٹنہ میں واقع سینٹرل بینک آف انڈیا کے برلا مندر شاخ کے ایک اہلکار کو بلیک منی کو سفید اور سفید کو کرنے کے معاملے میں معطل کیا گیا تھا۔


Share: